اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سنیٹر لینڈسی گراہم نے اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے لئے کانگریس کی جانب سے مستقل بنیادوں پر بھرپور حمایت تاکید کی ہے۔ریپبلکن سینٹر لینڈسی گراہم نے، جو اپنی انہتا پسندی اور ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کے حمایت کی بنا پر معروف ہیں، کہا ہے کہ ایرانیوں کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں اتنی آسانی کے ساتھ نہيں اٹھائی جائیں گی۔
اس کے ساتھ ہی لینڈ سی گراہم نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ ان تمام ملکوں پر پابندیاں لگائے جو اسرائيلی حکومت کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں۔
سینیٹر لینڈسی گراہم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے امریکا ہمیشہ اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا، کہا کہ وائٹ ہاؤس ایران کے خلاف پابندیوں کے ساتھ ساتھ ، تہران سے بات چيت کے حق میں ہے۔
لینڈ سی گراہم نے یہ بھی دعوی کیا کہ کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ نمائندے اس نظریہ پر یقین رکھتے ہيں کہ ایران کے خلاف عاید پابندیوں کی بدولت ہی تہران مزاکرات کے لئے تیار ہوا ہے اور ایرانیوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ان پابندیوں کو ہرگز نہیں اٹھایا جائے گا مگر یہ کہ اس سلسلے میں کوئي اہم سمجھوتہ طے پا جائے۔
.......
/169